سوناکشی فلم ’’ہیپی بھاگ جائیگی ریٹرنز‘‘ کی عکسبندی کے لئے بنکاک پہنچ گئیں

سوناکشی فلم ’’ہیپی بھاگ جائیگی ریٹرنز‘‘ کی عکسبندی کے لئے بنکاک پہنچ گئیں

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا فلم ’’ہیپی بھاگ جائیگی ریٹرنز‘‘ کے آخری شیڈول کی عکسبندی کے لئے بنکاک پہنچ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سوناکشی سنہا نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ فلم ’’ہیپی بھاگ جائیگی ریٹرنز‘‘ کے آخری شیڈول کی عکسبندی بنکاک میں ایک ماہ تک کی جائے گی۔ یہ فلم 2016ء میں بنائی گئی۔ فلم’’ہیپی بھاگ جائیگی‘‘ کا سیکوئل ہے۔

جس کے ہدایتکار مدثر عزیز ہیں جبکہ فلم میں ڈیانا پنٹی، ابھے دیول، جمی شیر گل اور علی افضل شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -