سنی لیون اپریل میں بحرین میں پہلی بار پرفارم کریں گی

سنی لیون اپریل میں بحرین میں پہلی بار پرفارم کریں گی

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ سنی لیون بحرین میں اپریل میں پہلی بار پرفارم کریں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں اداکارہ سنی لیون کا ٹوئٹر پرکہنا ہے کہ وہ بحرین میں اورا آرٹس سنٹر کی سالگرہ کے موقع پر پہلی بار 27 اپریل کو پرفارم کریں گی، امید ہے کہ تمام لوگ ان کی حوصلہ افزائی کے لئے انڈین سکول گراؤنڈ بحرین آئیں گے۔ یہ شو منوج میان نور ڈائریکٹ کریں گے۔

مزید : کلچر