بااثر مسلم شخصیات کی فہرست عاطف اسلم 14 ویں نمبر پر

بااثر مسلم شخصیات کی فہرست عاطف اسلم 14 ویں نمبر پر
 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست عاطف اسلم 14 ویں نمبر پر

  

لاہور(فلم رپورٹر)رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر کی جانب سے شائع کئے جانے والے میگزین دی مسلم 500 نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر راج کرنے والی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں اداکار سلمان خان پہلے نمبر پر اور باکستانی گلوکار عاطف اسلم 14 ویں نمبرپربراجمان ہیں۔اطلاعات کے مطابق دی 500 موسٹ انفلوئینشل مسلم جسے دی مسلم500بھی کہا جاتا ہے ہر سال دنیا بھر کی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کرتا ہے۔ اس فہرست کا مقصد ان شخصیات کو منظر عام پر لانا ہے جنہوں نے کم عرصے میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی۔ یہ فہرست مختلف کیٹگریز میں تقسیم ہوتی ہیں جیسے سیاسی اور مالی طور پر یاسوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی بااثر مسلم شخصیات وغیرہ۔دی مسلم500میگزین نے 2018 کے لئے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والی مسلم شخصیات کی فہرست مرتب کی ہے۔

مزید :

کلچر -