سیکھے بغیر کوئی بھی شخص کسی شعبے میں منزل نہیں پا سکتا،فریحہ جبیں

سیکھے بغیر کوئی بھی شخص کسی شعبے میں منزل نہیں پا سکتا،فریحہ جبیں
 سیکھے بغیر کوئی بھی شخص کسی شعبے میں منزل نہیں پا سکتا،فریحہ جبیں

  


لاہور( فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ فریحہ جبیں نے کہا ہے کہ نئے آنے والوں کو کامیابی کیلئے سینئرز کی عزت کرنا ہو گی۔ شوبز میں کئی سال گذارنے کے باوجود آج بھی سیکھنے کی جستجو میں رہتی ہوں اور شاید یہی میری کامیابی کا راز ہے۔ فریحہ جبیں نے کہا میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ سیکھے بغیر کوئی بھی شخص کسی بھی شعبے میں اپنی منزل کو نہیں پا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے کسی بھی شعبے میں اپنی زندگی کا حصہ گزارا ہوتا ہے ان کے تجربات سے استفادہ کیا جائے تو منزل آسان ہو جاتی ہے۔

مزید : کلچر