رنویر کے گھر والوں نے دپیکا کو شادی کا جوڑا تحفے میں دیدیا

رنویر کے گھر والوں نے دپیکا کو شادی کا جوڑا تحفے میں دیدیا
 رنویر کے گھر والوں نے دپیکا کو شادی کا جوڑا تحفے میں دیدیا

  


ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کے بعد اب دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی خبریں میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر کے گھر والوں نے دپیکا کو ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کی ڈیزائن کردہ ساڑھی گفٹ کی ہے، یہ وہی ڈیزائنر ہیں جنہوں نے انوشکا شرما کی شادی کے لباس ڈیزائن کیے تھے جب کہ ساڑھی کے ساتھ انہوں نے دپیکا کو ہیرے کا خوبصورت سیٹ بھی بطور تحفہ دیا ہے جس میں ہیرے کی خوبصورت انگوٹھی بھی شامل ہے۔ رنویر کے گھر والوں کی جانب سے ساڑھی اور سیٹ دئے جانے پر یہ کہا جارہا ہے کہ ساڑھی رنویر کے گھر والوں کی جانب سے دپیکا کوشادی کے جوڑے کے طور پر دی گئی ہے۔ دوسری جانب رنویر دپیکا کی سری لنکا میں موجودگی کے حوالے سے بھی کہا جارہا ہے کہ دونوں نے سری لنکا میں چپکے سے منگنی کرلی ہے اور بہت جلد ویرات انوشکا کی طرح شادی کرکے دھماکا کریں گے۔

مزید : کلچر