اداکار شری والبھ ویاس 60 سال کی عمر میں چلے بسے

اداکار شری والبھ ویاس 60 سال کی عمر میں چلے بسے
 اداکار شری والبھ ویاس 60 سال کی عمر میں چلے بسے

  


نئی دہلی(نیٹ نیوز)شہر ہ آفاق بھارتی فلم لگان کے کردار اداکارشری والبھ ویاس طویل علالت کے باعث 60 سال کی عمر میں چل بسے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان کے ساتھی اداکار شری والبھ ویاس جنہوں نے فلم لگان کی وجہ سے کافی شہرت حاصل کی بھارتی شہر جے پور میں طویل علالت کے باعث 60 سال کی عمر میں چلے بسے۔ویاس بھارتی فلم انڈسٹری کے جانے مانے اداکار تھے جنہوں نے 50 سے زائد فلمیں اور اور ٹی وی شو کئے۔رپورٹس کے مطابق ویاس 2008 میں برین سٹروک حملے کے بعد فالج کا شکار ہوگئے تھے اور انہوں نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔عامر خان سمیت متعدد بالی ووڈ شخصیات نے ویاس کی کی موت پر افسوس اور گہرے رنج کا اظہار کیا۔

مزید : کلچر