سری لنکن ہیڈ کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے کو سلیکشن ٹور کمیٹی میں شامل کر لیا گیا

سری لنکن ہیڈ کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے کو سلیکشن ٹور کمیٹی میں شامل کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (نیٹ نیوز)سری لنکا کرکٹ نے ہیڈ کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے کو سلیکشن ٹور کمیٹی کا حصہ بنا دیا۔ اس طرح سلیکشن کمیٹی کے سربراہ گراہم لیبروے ٹیم کا انتخاب ہتھورا سنگھے، ٹیم مینجر اسانکا گرو سنہے اور کپتان کی مشاورت سے کریں گے۔ واضح رہے کہ نئے کوچ کی پہلی آزمائش بنگلہ دیش میں شیڈول تین ملکی ون ڈے سیریز ہوگی جس کے بعد سری لنکا میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ اور دو ٹی 20 میچ کھیلے گی۔