آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دیکر ایشز سیریز 4.0سے جیت لی

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دیکر ایشز سیریز 4.0سے جیت لی

  

ا سڈنی(نیٹ نیوز)آسٹریلیا نے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگز اور 123رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز4-0سے جیت لی۔انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 180رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔انگلش کپتان جوئے روٹ58رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے4، نیتھن لیون نے 3، مچل اسٹارک اور جوش ہیزلی وڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلوی کے پیٹ کمنز کو میں آف دی میچ اور آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو سڈنی کر کٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کے آخری روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں180رنز پر پویلین لوٹ گئی، انگلش کپتان جوئے روٹ نے58رنز بنائے اور طبیعت خراب ہونے پر انہیں گراونڈ سے باہر جانا پڑا،دیگر انگلش بلے بازوں میں السٹرل کک 10، اسٹون مین صفر، جیمز ونس 18، ڈیوڈ ملان 5، جونی برسٹو 38، معین علی 13، اسٹارٹ براڈ 4، میسن کرین اور جیمز اینڈرسن 2،2رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ ٹام کرین23رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ نیتھن لیون نے 3، مچل اسٹارک اور جوش ہیزلی وڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر پیٹ کمنز کو مین آف دی میچ اور اسٹیون اسمتھ کو مین آف دی سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا۔خیال رہے کہ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 346 اور آسٹریلیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 649 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کی، مہمان ٹیم کی دوسری اننگز میں بھی بیٹنگ لائن دھوکا دے گئی اور پوری ٹیم 180 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -