میرا کی چھوٹی بہن شائستہ کی اداکاری میں انٹری

میرا کی چھوٹی بہن شائستہ کی اداکاری میں انٹری
 میرا کی چھوٹی بہن شائستہ کی اداکاری میں انٹری

  

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ میرا یوں تو ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں، لیکن اس بار وہ اپنی چھوٹی بہن کی اداکاری میں انٹری کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔جی ہاں، میرا کی چھوٹی بہن شائستہ جلد ہی ایک ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔وکالت کے شعبے میں خود کو منوانے والی شائستہ جلد ہی اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ پاکستانی سماج کی عکاسی کرنے والے ڈرامے میں ڈیبیو کرتی نظرآئیں گی۔ شائستہ نے بتایا کہ وہ جس ڈرامے میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی، وہ اچھا اور بڑا منصوبہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ برکت صدیقی کی ہدایات میں بننے والے ڈرامے ’سیپ‘ میں وہ عمران بخاری اور شہروز سبزواری کے ساتھ کام کریں گی۔

مزید :

کلچر -