بنگلہ دیش کے خلاف جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، بدرمنیر

بنگلہ دیش کے خلاف جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، بدرمنیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر)بلائینڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے آل راؤنڈر بدر منیر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔قذافی سٹیڈیم میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ ہوم گراؤنڈ میں تھا جس کا پورا فائدہ ہماری ٹیم نے اٹھایا ۔میری کوشش ہے کہ پاکستان کی جیت میں آئندہ بھی اہم کردار ادا کروں ۔
مجھے پوری امید ہے کہ قومی بلائینڈ ٹیم ورلڈ کپ جیتے گی۔