غیر ملکی ڈراموں کا ہمارے ڈراموں سے کوئی مقابلہ نہیں ،معراج خان

غیر ملکی ڈراموں کا ہمارے ڈراموں سے کوئی مقابلہ نہیں ،معراج خان
 غیر ملکی ڈراموں کا ہمارے ڈراموں سے کوئی مقابلہ نہیں ،معراج خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل معراج خان نے کہا ہے کہ اعتماد سے بڑی کوئی دولت نہیں ہوتی اسی کی بدولت فنکار شہرت کی سیڑھیاں چڑھتا ہے مقابلے کے دور میں وہی کامیاب فنکار کامیاب ہوتا ہے جو اپنی خداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر محنت اور لگن کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھتا ہے ۔معراج خان نے کہا کہ آج کل ہمارے ٹی وی چینلز پرغیر ملکی ڈرامے بھی پیش کئے جارہے ہیں لیکن حقیقت میں دیکھا جائے تو ان کا ہمارے ڈراموں سے کوئی مقابلہ نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ نجی ٹی وی چینلز کی تعداد بڑھنے سے فنکاروں کے لئے مواقع بڑھے ہیں اور یہی اب اکیڈمی کا درجہ بھی رکھتے ہیں ۔

مزید :

کلچر -