پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

نیلسن(نیٹ نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج منگل کو کھیلا جائے گا۔میزبان کیوزی کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے،میچ پاکستانی وقت کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق رات3بجے کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم نے نیلسن میں بھر پور ٹریننگ سیشن کیا،دوسرے میچ کے لئے نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کسی بھی تبدیلی کا امکان نہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔پہلے میچ میں شکست کو بھول کر قومی ٹیم نیلسن میں میزبان ٹیم کے مدمقابل ہوگی جس کے لئے گرین شرٹس نے بھرپور پریکٹس بھی کی۔ناقص فیلڈنگ اور بیٹنگ پہلے میچ میں شکست کی وجہ بنی اور ان خامیوں پر قابو پانے کے لئے کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن کے دوران اپنی خامیاں دور کرنے کی کوشش کی۔دوسرے میچ کے لئے نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کسی بھی تبدیلی کا امکان نہیں تاہم کپتان سرفراز احمد کو سینئرز کھلاڑیوں سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔

اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ قومی ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی