زمبابوین بورڈ نے مستعفیٰ ہونے کیلئے دباؤ ڈالا، انتینی کا الزام

زمبابوین بورڈ نے مستعفیٰ ہونے کیلئے دباؤ ڈالا، انتینی کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے(نیٹ نیوز)جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ باؤلر مکھایا انتینی نے الزام لگایا ہے کہ میں نے خوشی سے نہیں بلکہ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے دباؤ پر باولنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوین باؤلنگ کوچ مکھایا نتینی جنہوں نے گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا کا کہنا ہے کہ یہ سچ ہے کہ وہ مستعفی نہیں ہونا چاہتے تھے انہیں زمبابوے بورڈ نے عہدہ چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالا جس کی وجہ سے استعفی دیا۔انہوں نے کہا ایم ڈی کی جانب سے پیغام ملا کہ کھلاڑی ان کے کوچنگ کے طریقہ کار سے خوش نہیں ہیں۔
اس لئے وہ آئندہ ٹور کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ زمبابوے بورڈ نے نتینی سے دو برس کیلئے جنوری 2016 میں معاہدہ کیا تھا جس کی مدت تقریبا ختم ہو چکی تھی، مکھایا نتینی کے مطابق بورڈ کا معاہدے میں توسیع کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔