بلائنڈورلڈ کپ ، پاکستان کا بنگلہ دیش کو ہرا کر فاتحانہ آغاز

بلائنڈورلڈ کپ ، پاکستان کا بنگلہ دیش کو ہرا کر فاتحانہ آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو چاروں شانے چت کرد یا۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعو ت دی جس نے گرین شرٹس جیت کیلئے 40اوورز میں 208رنز کا ہدف دیا ، پاکستان نے مطلوبہ ہدف با آسانی 17اوورز میں پورا کرکے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ۔گرین شرٹس کی جانب سے بدر منیر نے 70گیندوں پر ناقابل شکست 145 رنز بنائے جبکہ عامر اشفاق 46 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔بدرمنیر میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے،آج پاکستان کا مقابلہ گوجرانوالہ میں نیپال کی ٹیم کے ساتھ ہوگا۔بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے ،ایونٹ میں بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیپال کی ٹیمیں بھی شامل ہیں تاہم صرف بنگلادیش اور نیپال کی ٹیمیں ہی پاکستان آئی ہیں،بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ان کے میچز متحدہ عرب امارات میں ترتیب دیے گئے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 12 جنوری کو عجمان میں کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ کا فائنل شارجہ میں 19 جنوری کو ہوگا۔