سرفراز احمد کو ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ’’خصوصی‘‘ ٹریننگ کروائی گئی

سرفراز احمد کو ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ’’خصوصی‘‘ ٹریننگ کروائی گئی

  

نیلسن (نیٹ نیوز )نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں کیوی کپتان کین ولیمسن کا انتہائی اہم کیچ چھوڑنے والے قومی ٹیم کے قائد اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ’’خصوصی‘‘ ٹریننگ کروائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں کپتان سرفرازاحمد نے اپنے کیوی ہم منصب کین ولیمسن کا آسان کیچ اس وقت چھوڑ ا جب و ہ 26رنز پر کھیل رہے تھے ،ولیمسن نے اس موقع کا بھرپور فائد ہ اٹھاتے ہوئے اپنے ون ڈے کیریئر کی 10ویں سنچری سکورکرکے ٹیم کو کامیابی دلا دی۔قومی ٹیم اب دوسر ے ون ڈے میں شرکت کے لیے نیلسن پہنچ گئے ہیں جہاں بلے بازوں کو لمبے وقت تک بیٹنگ پریکٹس کروائی گئی جبکہ سرفراز احمد کو عارضی وکٹ کے پیچھے کھڑا کرکے کوچ مکی آرتھر نے ٹینس بال کو ریکٹ سے ان کی جانب پھینک کر انہیں خصوصی ٹریننگ کروائی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -