قومی ٹیم کو بیٹنگ اور باؤلنگ میں سخت محنت درکار ہے، صلاح الدین

قومی ٹیم کو بیٹنگ اور باؤلنگ میں سخت محنت درکار ہے، صلاح الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(سپورٹس ڈیسک)قومی کر کٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سے سیریز میں سبقت حاصل کرنے کیلئے پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ اور باؤلنگ میں سخت محنت درکار ہے۔سابق کرکٹر صلاح الدین نے کہا کہ پہلے ایک روزہ میچ میں جس طرح باؤلنگ اور پھر بیٹنگ غیرمعیاری رہی اس کو بہتر بنانے کیلئے دونوں شعبوں میں سخت محنت کی ضرورت ہے تاہم سرفراز کا فیصلہ پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ صحیح تھا کیونکہ ایک روز پہلے کافی بارش ہوئی تھی، لیکن پچ سے تیزباؤلرز کو وہ مدد نہیں مل سکی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ جہاں تک بیٹسمینوں کا تعلق ہے تو سوائے فخر زمان کے دوسرے بیٹسمینوں کی پرفارمنس وہ نہیں رہی جس کی ان سے توقع کی جارہی تھی ۔صلاح الدین نے کہا کہ جب دوسری ٹیم 315 کا ہدف دے سکتی ہے تو پاکستان کے کھلاڑیوں میں بھی یہ پوری صلاحیت ہے کہ اسی وکٹ پر اسے عبور کرجائیں ۔