پہلا ڈی جی سپورٹس ایمچور گالف چیمپئن شپ صفی اﷲ ترین نے جیت لی

پہلا ڈی جی سپورٹس ایمچور گالف چیمپئن شپ صفی اﷲ ترین نے جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سپورٹس رپورٹر) پشاورمیں کھیلی گئی دوروزہ پہلی ڈی جی سپورٹس ایمچورگالف چیمپین شپ صفی اللہ ترین نے64 پوائنٹس سے جیت لیمیجر ضیاء الدین نے دوسرے جبکہ میجر وحید تیسرے نمبرپررہے فائنل مقابلوں کے موقع پرڈائریکٹرجنرل سپورٹس صوبہ خیبرپختونخواجنید خان مہمان خصوصی تھے۔
جبکہ ان کے علاوہ اسٹنٹ ڈائریکٹرنعمت اللہ،اسٹیشن کمانڈر بریگیئڈیئرغلام حسن جوئیہ سیکرٹری گالف ایسوسی ایشن کرنل حسن کاظمی سابقہ سیکرٹری میجر(ر) ارشدبھی موجودتھے۔دوروزہ ایونٹ میں سوسے زائد گالفر نے حصہ لیااوران کے مابین مختلف سطح کے مقابلے ہوئے نیٹ کیٹگری میں میجرصفی اللہ ترین نے پہلی،میجرضیاء الدین نے دوسری جبکہ میجروحید سوئم رہے ۔ایمچورگراس کیٹگری پاکستان نمبرون گالفر تیمورخان نے جیتی اکبربخاری دوسرے اورچودھری نذیرتیسرے نمبرپررہے۔پروفیشنل کیٹگری خالد خان نے سنیئرایمچورگراس میں ارباب ناصر ،نیٹ بریگیڈئیرارشد نے جیتی ۔میڈیااوربچوں کے مابین بھی پٹنگ کامقابلے کرائے گئے۔اپنے خطاب میں جنید خان نے ایونٹ کاباقاعدگی کے ساتھ ہرسال کرانے کااعلان کیااورپشاورگالف کلب میں کے ڈیز کے لیے کمرے ودیگر سہولیات کابھی اعلان کیاانہوں نے پاکستان نمبرون گالفر تیمورخان کوان کی شاندارخدمات پرایک لاکھ روپے کیش کابھی اعلان کیا۔