انگلینڈ کا تین ملکی ٹی 20 سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان
لندن (اے پی پی) انگلینڈ نے تین ملکی ٹی 20 سیریز کے لئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ایشز سیریز میں ناقص کارکردگی کے باوجود جیمز ونس سلیکٹرز کا اعمتاد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، سیم بلنگز کو جونی بیئرسٹو کی جگہ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ایون مورگن ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوز بٹلر، جو روٹ، سیم بلنگز، ٹام کرن، لیم ڈاؤسن، ایلیکس ہیلز، کرس جورڈن، ڈیوڈ ملان، لیم پلنکٹ، عادل راشد، جیسن رائے، بین سٹوکس، جیمز ونس، ڈیوڈ ولی اور مارک ووڈ شامل ہیں۔ انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ملکی ٹی 20 سیریز فروری میں کھیلی جائے گی۔