ڈوپنگ پابندی ختم، شہزاد کی افغان ٹیم میں واپسی

ڈوپنگ پابندی ختم، شہزاد کی افغان ٹیم میں واپسی

  

کابل(نیٹ نیوز) افغانستان نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے اور ڈوپنگ کے سبب ایک سالہ پابندی کا شکار وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد کو دوبارہ اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ سیریز کیلئے آل راؤنڈر سمیع اللہ شنواری بھی ٹیم میں واپس آگئے ہیں ۔اعلان کردہ ون ڈے اسکواڈ میں اصغر اسٹینکزئی (کپتان)، محمد شہزاد، جاوید احمدی، احسان اللہ جنت، نجیب اللہ زدران، رحمت شاہ، سمیع اللہ شنواری، ناصر جمال، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، مجیت زدران، شرف الدین اشرف، دولت زدران اور شاپور زدران شامل ہیں۔ٹی 20 اسکواڈ میں اصغر اسٹینکزئی(کپتان)، محمد شہزاد، عثمان غنی، کریم صادق، نجیب اللہ زدران، شفیق اللہ، سمیع اللہ شنواری، آفتاب عالم، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، مجیب زدران، شرف الدین اشرف، حامد حسن اور شاپور زدران شامل ہیں۔افغانستان کی ٹیم فروری میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -