پی ایس ایل تھری ، قذافی سٹیڈیم میں کرسیاں لگنے کا کام شروع

پی ایس ایل تھری ، قذافی سٹیڈیم میں کرسیاں لگنے کا کام شروع

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریاں تیز ہو گئیں، قذافی سٹیڈیم میں مزید کرسیاں لگنے کا کام شروع ہو گیا۔ پاکستان میں پی ایس ایل کا میلے سجنے کی تیاریاں ہونے لگیں، ایونٹ کیلئے لاہور کے قذافی سٹیڈیم کے جنرل انکلوڑرز میں بھی کرسیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اب پورے سٹیڈیم میں شائقین کو بیٹھنے کے لئے کرسیاں دستیاب ہوں گی۔ سرفراز نواز اور سعید انور انکلوڑرز میں نشستیں لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ جنرل انکلوڑرز میں کرسیاں فضل محمود انکلوڑرز کی لگائی جا رہی ہیں، فضل محمود اور عمران انکلوڑرز میں نئی کرسیاں لگائی جائیں گی۔ پی ایس ایل تھری پلے آف کے دو میچز لاہور میں شیڈول ہیں، ویسٹ انڈیز کا بھی دورہ پاکستان شیڈول ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی