ایف ایف سی کو سٹاک ایکسچینج کی ٹاپ 25 کمپنیوں میں اول کمپنی ہونے کا اعزاز مل گیا

ایف ایف سی کو سٹاک ایکسچینج کی ٹاپ 25 کمپنیوں میں اول کمپنی ہونے کا اعزاز مل ...

لاہور (پ ر)فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی ) کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے سال 2016ء کے لیے ٹاپ 25 کمپنیوں کی فہرست میں اول نمبر ہونے کا اعزاز دیا گیا ہے۔کمپنی کو یہ اعزاز 2010 ء سے اب تک مسلسل ساتویں بار حاصل ہوا ہے۔ کارکردگی کا جائزہ ایک جامع طریقہ کار کی بنیاد پر ہوتا ہے جس میں شئیرز کی رقم دینا، کیپٹل کارکردگی، ، منافع، شفافیت، سرمایہ کاروں کے تعلقات اور کمپنیز اینڈ سکیوریٹیز ریگولیشنز پر پورا اترنا ہے۔

کمپنی کو اس ایوارڈ کا ملنا مالی اور انتظامی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس موقع پر ایف ایف سی کے چیف ایگزیکٹو او ر ایم ڈی لیفٹیننٹ جنرل(ر) شفقات احمد (ہلال امتیاز ملٹری) نے مسلسل ساتویں بار اعزاز کے حصول پر کمپنی کی انتظامیہ کی کوششوں اور محنت کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف ایف سی ہمیشہ بہترین گورننس، قانونی تقاضوں پر عمل درآمد اور بین الاقوامی مالی و کاروباری میعار کو مدنظر رکھا اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے یہ اعزاز حاصل ہونا شفافیت، احتساب اور سٹینڈرڈز پر پورا اترنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل(ر) شفقات احمد کا کہنا تھا کہ کمپنی اپنے اسٹیک ہولڈرز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جنہوں نے ہمیشہ کمپنی کی انتظامیہ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ ٹاپ 25 کمپنیوں کی لسٹ میں نمبر ون رہنے کا اعزاز بنیادی طور پر یہ ظاہر کرتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے شئیر ہولڈرز کی رقم کومحفوظ سرمایہ کاری کے ذریعے سے کمپنی کی ترقی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

مزید : کامرس