ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افیسران کو چیمبر کے دورے کی دعوت دی جائیگی: صدر ایف سی سی آئی

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افیسران کو چیمبر کے دورے کی دعوت دی جائیگی: صدر ایف سی ...

  

فیصل آباد ( بیورورپورٹ) فیصل آباد چیمبرکے سنیئر نائب صدر شیخ فاروق یوسف نے کہا ہے کہ ٹیکس سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے ریجنل ٹیکس آفیسر اور ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو فیصل آباد چیمبر کے دورے کی دعوت دی جائیگی۔ تاکہ ان سے باالمشافہ ٹیکس سے متعلقہ مسائل کو حل کرایا جا سکے۔ وہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بارے فیصل آباد چیمبر کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی اور خاص طور پر فیصل آباد چیمبر کے ممبران جائز ٹیکس دے رہے ہیں مگر اس کے باوجود ٹیکس کے دائرہ کار کو بڑھانے کی بجائے ان پر مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے سیلز ٹیکس کی دفعہ 38 ۔اے اور 40 ۔بی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس کو ختم کرانے کیلئے چیمبر کی سطح پر بھر پور کوششیں کی جارہی ہے۔ اس سے قبل قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چوہدری طلعت محمود نے کہا کہ ایف بی آر کو ٹیکس کے خلاف اپیلیں پندرہ دن میں سننا ہوتی ہیں مگر بدقسمتی سے اس میں تین سے چار ماہ تک لگا دیئے جاتے ہیں۔

انہوں نے ٹیکسیشن کے پورے نظام کو اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ ٹیکس دہندگان اپنی آسانی کے مطابق ٹیکس ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت تاجروں سے ایف بی آر کے ساتھ ساتھ پنجاب ریونیو اتھارٹی بھی ٹیکس وصول کر رہی ہے جس سے تاجر سخت پریشان ہیں اس دوہرے ٹیکس کے مسئلے کو بھی حل کیا جائے۔ رانا سکندر اعظم خاں نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز پی آر اے کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ انکی تمام ان پٹس پر بھی ٹیکس لیا جار ہا ہے اس کو ایڈجسٹ ایبل بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سابق ڈی سی او نسیم صادق کے دور میں موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کے کاغذات دس سے پندرہ دنوں میں مل جاتے تھے مگر اب اس کا م کی تکمیل میں تین سے چارماہ لگا دیئے جاتے ہیں۔

مزید :

کامرس -