ایس ایم ایز ‘ خواتین کے کاروباری اداروں کی ترقی اولین ترجیح : زاہد لطیف ملک

ایس ایم ایز ‘ خواتین کے کاروباری اداروں کی ترقی اولین ترجیح : زاہد لطیف ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن)چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) اور خواتین کے کاروباری اداروں کی ترقی سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کی اولین ترجیح ہے۔ ایس سی سی آئی کے صدر زاہد لطیف ملک نے کہا ہے کہ ہنرمند افرادی قوت کی دستیابی کیلئے ٹیکنالوجی یونیورسٹی قائم کی جائے گی جو مقامی صنعت کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کی تربیت کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سمبڑیال کے قریب 500 ایکڑ رقبہ پر نالج سٹی کے قیام کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی اور ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد سمیت دیگر مختلف یونیورسٹیاں اپنے کیمپسز قائم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ سالانہ 2 ارب ڈالر سے زائد کی برآمد کرتا ہے اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں سمیت خواتین کے کاروباری اداروں کی ترقی سے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کو یقینی بنایا جائے گا جس سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا اور قومی معیشت کی ترقی و استحکام میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -