لیسکو لائن سٹاف کیلئے فرانس سے سوا 2کروڑ کے 9ہزار دستانے منگوائے گا

لیسکو لائن سٹاف کیلئے فرانس سے سوا 2کروڑ کے 9ہزار دستانے منگوائے گا

  

لاہور (این این آئی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو ) نے لائن سٹاف کیلئے فرانس سے 9ہزار دستانے منگوانے کا فیصلہ کر لیا ، دستانوں کی ایک جوڑی 2ہزار 450روپے میں خریدی جائے گی ، مجموعی طور پر 2کروڑ 21لاکھ روپے لاگت آئے گی ۔ اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو واجد علی کاظمی کا کہنا ہے کہ دستانے سیفٹی قوانین کے مطابق خریدے جا رہے ہیں اور معیاری دستانوں سے لائن سٹاف کو کرنٹ سے محفوظ رکھا جا سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں دستانے لائن سٹاف کو فراہم کر دیئے جائیں گے ۔ جی ایم ٹیکنیکل چوہدری انور نے دورہ فرانس میں خریداری کا فیصلہ کیا تھا ۔

مزید :

کامرس -