پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹرمیں سیمینارکاانعقاد

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹرمیں سیمینارکاانعقاد

  

لاہور(پ ر)پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر )کے پہلے انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول فلیٹیز ہوٹل لاہور میں کیا گیا۔اس سیمینار کا مقصد انفیکشن سے بچاؤ کے طریقوں کے بارے میں آگہی پھیلانا تھا جو کہ پی کے ایل آئی اینڈ آرسی کے مشن اور ہیلتھ کیئر کے شعبہ میں جدت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ پی کے ایل آئی اینڈ آرسی کے صدر اور سی ای او پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ہسپتال کی دیگر انتظامیہ بھی ان کے ساتھ سیمینار میں موجود تھی۔ہسپتال کے ایکٹنگ سی اواو ڈاکٹر عامر یار خان نے اس موقع پر حاضرین سے خطاب کیا اور انھیں خوش آمدید کہا ۔سیمینار میں کئی موضوعات پر ماہرین نے تبادلہ خیال کیا ، ان موضوعات میں ضروری انفیکشن پریوینشن اور کنٹرول کے طریقے، سرجیکل سائٹ پر

انفیکشن پریوینشن ، اینٹی بائیوٹک سٹیورڈ شپ اینڈ انفیکشن پریوینشن اور ٹرانسپلانٹ ہسپتال میں انفیکشن کنٹرول شامل تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ مقررین بنیادی سائنس ، ریسرچ، تشخیص اور علاج جیسے اہم موضوعات پر بھی اپنی قیمتی آراء کا اظہارکیا گیا۔علاوہ ازیں IPCکے بنیادی تصورات ، ہاتھوں کے حفظان صحت ، ذاتی تحفظاتی آلات اور تکانیک ، ہیلتھ کیئر شعبے سے متعلق انفیکشن کی نگرانی اور آوٹ بریک مینجمنٹ جیسے اہم موضوعات پر خصوصی ورکشاپس بھی منعقد کی گئیں ۔

اس سیمینار میں حکومتی اور غیر سرکاری سیکٹرز کے علاوہ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

کامرس -