پشاور‘ ڈپٹی چیف منیجر سٹیٹ بینک کی وویمن چیمبر کی عہدیداران سے ملاقات

پشاور‘ ڈپٹی چیف منیجر سٹیٹ بینک کی وویمن چیمبر کی عہدیداران سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان پشاور کے ڈپٹی چیف منیجر کامران خان نے وویمن چیمبر آف کامرس کی قائمقام صد ر مسز نزہت رؤف اور وویمن چیمبر کی نائب صدر رخسانہ نادر سے وویمن چیمبر میں ملاقات کی جس میں بزنس خواتین کو آسان شرائط پر قرضہ دینے کے متعلق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سکیم ری فنانسیس اینڈ کریڈٹ گرانٹی سکیم فار وویمن انٹرپینیورپر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی چیف منیجر کامران خان نے کہا کہ اس سکیم کے تحت 6 کمرشل بینک پشاور کے علاوہ تمام ایریا کی بزنس کرنیوالی خوہش مند خواتین کو ذاتی گرانٹی پر 15 لاکھ روپے تک کے قرضے دیئے جائیں گے جس پر 5فیصد انٹرسٹ لیا جائے گا اور 5 سال کی مدت میں اس قرضے کی واپسی ہوگی ۔
انہوں نے کہاکہ بزنس کرنے والی خواہشمند خواتین کی آگاہی کے لئے سیمینار کروائے جائیں گے تاکہ اسٹیٹ بینک کی اس سکیم سے خواتین مستفید ہوسکیں۔ وویمن چیمبر کی قائمقام صدر مسز نزہت رؤف اور نائب صدر مسز رخسانہ نادر نے اسٹیٹ بینک کی اس سکیم کو خواتین کے لئے مثبت اقدام قرار دیا ۔

مزید :

کامرس -