جی ایم کیبل اینڈ پائپس کی مصنوعات میں پی پی آر سی پائپ کا اضافہ

جی ایم کیبل اینڈ پائپس کی مصنوعات میں پی پی آر سی پائپ کا اضافہ

لاہور(پ ر)، معروف کمپنی جی ایم کیبل اینڈ پائپس پرائیویٹ لمیٹڈ اپنی مصنوعات میں پی پی آر سی پائپ شامل کر رہی ہے ۔ پی پی آر سی پائپ بنانے والی جدید مشینری پہلے ہی جی ایم کے پلانٹ واقع فیروز پور روڈ ، لاہور میں نصب کی جا چکی ہے جو کہ جلد پیداوار شروع کر دے گی ۔ جی ایم کیبل کے تیار کردہ پی پی آر سی پائپ فوڈ گریڈ مٹیریل سے تیار کئے جائیں گے اور پھپھوندی مزاحم ہوں گے جو کہ صارفین کو محفوظ اور صحت مند پانی کی ترسیل یقینی بنانے کا باعث بنیں گے ۔کمپنی اس سے پہلے بجلی کی تاریں ، پی وی سی کے کنڈیوٹ ، ڈکٹ ، ڈرین پائپس بنا رہی ہے۔

اور اپنی مصنوعات کے معیار اور چالیس سالہ تجربہ کے باعث صارفین میں بے حد مقبول ہے ۔

کاروباری حلقوں میں جی ایم کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا جار ہا ہے اور اس کے تیار کردہ پی پی آر سی پائپ کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

مزید : کامرس