والڈ سٹی کی ڈیسٹی نیشنز میگزین اور ڈائیوو ایکسپریس کے ساتھ شراکت داری

والڈ سٹی کی ڈیسٹی نیشنز میگزین اور ڈائیوو ایکسپریس کے ساتھ شراکت داری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)دی والیڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی نے ڈیسٹی نیشنز میگزین اور ڈائیووایکسپریس کے ساتھ شراکتداری کا اعلان کردیا ، اس شراکت دای کا مقصداندرون شہر تاریخی ورثہ اور ثفاقت کو فروغ دینے کے تینوں پارٹیزکے نظریات کو مدید تقویت دیناہے، اس بات کااعلان دی والیڈ سٹی کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ میں کیا گیا ہے۔لمبی اور تنگ گلیوں کے حامل مغلیہ اور برطانوی طرز تعمیر کے ڈھانچوں کی حفاظت اور بحالی میں والیڈ سٹی اتھارٹی اپنا کردار سال 2012سے خوش اصلوبی سے انجام دے رہی ہے۔ دیواروں کے حامل شہر میں دی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی ڈائیو ایکسپریس اور ڈیسٹی نیشنز میگزین کے اشتراک سے سیاحت اور ثقافت کے فروغ کے لیے مختلف اقسام کی سرگرمیاں انجام دے گی،دی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی سے کیے گئے اس اقدام کی بدولت ٹورگائیڈز کے لیے موقع پیدا ہوں گے ۔ جس سے شاہی بازاروں اور گزرگاہوں سے واقفیت رکھنے والے ٹورگائیڈز کی بحالی میں معاونت ملے گی، جبکہ ڈیسٹی نیشنز میگزین کی جانب سے تاریخی ورثے اور ان کی سرگرمیوں سے متعلق فراہم کیا جائے گا، جو کہ سیاحوں کی دلچسپی کا باعث اور تاریخی معلومات پر مبنی ہوگا، اس کے علاوہ ڈیسٹی نیشنز میگزین دی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے سہ ماہی نیوز لیٹر کے لیے ایڈیٹوریل کیساتھ پرنٹنگ کی معاونت بھی پیش کرے گا، جبکہ ڈائیوو ایکسپریس سیاحوں کو دی والڈ سٹی کی سیاحت اور اس میں ہونے والی بحالی کے کاموں سمیت سجاوٹ کے کاموں میں اپنی بسوں اور ٹرمینلز کے ذریعے معاونت کرے گا۔



اس موقع پر دی والڈ سٹی آف لاہو اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ ہم ڈیسٹی نیشنز میگزین اور ڈائیوو ایکسپریس کیساتھ شراکت داری کو سیاحت کے فروغ میں کارآمد تسلیم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں قومی ورثہ اور ثقافت کے فروغ میں یہ شراکت داری اہم کردار ادا کرے گی۔
شراکتداری کے موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے ڈیسٹی نیشنز میگزین کی ایڈیٹر ان چیف اور پبلشر عاصمہ چشتی کا کہنا تھا کہ پاکستان مختلف روایتوں اور ثقافتی اقدار سے مالا مال ہے، پاکستان کی خوبصورتی کو اجاگر کرنے میں ڈیسٹی نیشنز میگزین ایک بہترین پلیٹ فارم کا کردار ادا کررہاہے، ہماری اس شراکت داری کا مقصد مثبت پاکستان کا تصور اجاگر کرنا ہے، تاریخی ورثہ جات کے فروغ میں دی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے اس اقدام سے ہمارے مثبت پاکستان کے تصورکا بہتر طریقے سے پیش کرنے میں معاونت ملے گی، جس سے ثقافت کے فروغ کے ساتھ سیاست کو بھی استحکام حاصل ہوگا۔
مزید معلومات کے لیے یاسر جاوید 0301 - 4776567

مزید :

کامرس -