فیصل آباد،زرعی سائنسدانوں نے جڑی بوٹی مارادویات دریافت کر لی

فیصل آباد،زرعی سائنسدانوں نے جڑی بوٹی مارادویات دریافت کر لی

  

فیصل آباد(آن لائن)زرعی سائنسدانوں نے اپنے تجربات سے ایسی جڑی بوٹی مارادویات دریافت کر لی ہیں جو گوبھی،شلغم،گاجر،مولی اور پیاز و دیگر سبزیات کیلئے بہت کار آمد ثابت ہوتی ہیں۔ان جڑی بوٹی مار ادویات کو سپرے کرنے سے سبزیات سے جڑی بوٹیوں کا مکمل خاتمہ ہو جاتا ہے اور گوڈی کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی لہذا اس طرح نہ صرف جڑی بوٹیوں سے نجات مل جاتی ہے بلکہ گوڈی کرنے کیلئے استعمال ہونے والی افرادی کھپت بھی کم ہوجاتی ہے کیونکہ افرادی قوت سبزیات والے علاقوں میں مہنگی اور کم دستیاب ہے۔ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ ،فیصل آباد نے اپنی کوشش سے مہنگی افرادی قوت کا حل تلاش کر لیا ہے۔ یہ بات نجیب اللہ،ڈائریکٹر شعبہ سبزیات نے ڈائریکٹر جنرل زراعت(ریسرچ)ڈاکٹر عابد محمودکوشعبہ سبزیات کا دورہ کے موقع پر انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔

،انہوں نے مزید براں بتایا کہ زرعی سائنسدان ان ادویات کی کارکردگی جانچنے کیلئے اپنی تحقیق کا دائرہ کار وسیع کر رہے ہیں اور رواں سال ہی اپنی تحقیق کو حتمی شکل دینے کے بعد کسانوں کو معلومات فراہم کی جائیں گی تاکہ کسان اس تحقیق سے بھرپور مستفید ہو سکیں۔ڈائریکٹر جنرل زراعت(ریسرچ) ڈاکٹر عابد محمود نے شعبہ سبزیات میں ہونے والی اس تحقیق کو سراہا اوراس موقع پر مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقی عمل کو موسمی تغیرات کے تناظر میں ڈھالا جائے تاکہ سبزیات کی پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔

#/s#

مزید :

کامرس -