چنے کے کاشتکاروں کو سپرنکلر آبپاشی کی تنصیب کے لئے 75فیصد مالی امداد کی فراہمی ،ملک محمد اکرم

چنے کے کاشتکاروں کو سپرنکلر آبپاشی کی تنصیب کے لئے 75فیصد مالی امداد کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) ڈائریکٹر جنرل زراعت (اصلاح آبپاشی) پنجاب ملک محمد اکرم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے تھل کے علاقے میں سپرنکلر نظام آبپاشی کے ذریعے چنے کی کاشت کی فروغ کا منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت تقریباً 1700ایکڑ رقبہ پر آزمائشی بنیادوں پر چنے کی کامیاب کاشت کے لئے سپرنکلر نظام آبپاشی کی تنصیب کی جا رہی ہے۔ صوبہ پنجاب کے اضلاع بھکر، لیہ، خوشاب، مظفرگڑھ، جھنگ اور میانوالی میں بڑے پیمانے پر چنا کاشت کیا جاتا ہے جس کا مکمل انحصار بارشی پانی پر ہے۔ مگر گزشتہ چند سالوں سے موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر بروقت بارش نہ ہونے کی وجہ سے چنے کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد تھل کے علاقے میں چنے کی کاشت کو فروغ دینے اور چھوٹے کاشتکاروں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کے قابل بنانا ہے۔

اس مقصد کے حصول کے لئے چنے کے کاشتکاروں کو سپرنکلر نظام آبپاشی کی تنصیب کے لئے 75فیصد مالی امداد کے ساتھ تکنیکی تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ چنے کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے۔

مزید :

کامرس -