خالد لطیف کی پابندی ،جرمانے کیخلاف دائر اپیل پر فیصلہ محفوظ
لاہور( سپورٹس رپورٹر)کرکٹرخالد لطیف کی سپر لیگ میں سپاٹ فکسنگ پرپانچ سال کی پابندی اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کیخلاف دائر اپیل پر ایڈ جیوڈیکٹر نے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ایڈجیوڈیکٹر کے سربراہ جسٹس (ر)فقیر کھوکھر نے اپیل کی سماعت کی ۔ایڈ جیوڈیکٹر نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ پی سی بی کے قانون مشیر تفضل رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خالد لطیف کی اپیل پر کارروائی مکمل ہو گئی ہے جس کے بعد ایڈ جوڈیکٹر نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ خالد لطیف کی جانب سے تسلیم کیا گیا ہے کہ وہ بکی سے ملے ہیں ۔ خالد لطیف ہے وکیل نے حیران کن طور پر دلیل دی کہ بکی سے ملنا جرم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ فیصلہ پی سی بی کے حق میں آئے گا ۔ پی سی بی کا موقف ہے کہ ٹربیونل کی سزا کو بر قرار رکھا جائے۔جبکہ کرکٹر خالد لطیف کے وکیل نے بدر عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ناصر جمشید کے کہنے پر خالد لطیف انکے دوست سے ملے تھے جبکہ ہم نہیں سمجھتے کہ کسی سے ملنا جرم ہے ۔
انہوں نے کہاکہ خالد لطیف تو میچ بھی نہیں کھیلے تو جرم کیسے کیا جبکہ خالد لطیف نے پی سی بی کو اپنے موبائل فون تک دیے پھر پیچھے کیا رہ جاتا ہے ۔