خیبر پختونخوا انڈر 23 گیمز 15 جنوری سے شروع ہوں گے، ڈی جی سپورٹس

خیبر پختونخوا انڈر 23 گیمز 15 جنوری سے شروع ہوں گے، ڈی جی سپورٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام تیسری انڈر 23 گیمز 15 جنوری سے شروع ہوں گے ڈویژنل راؤنڈ میں ساڑھے آٹھ ہزار اور صوبائی راؤنڈ میں ساڑھے تین ہزار مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لیں گے گیمز پر اخراجات کا تخمینہ 183 ملین روپے لگایا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان نے ڈائریکٹر آپریشنز سید ثقلین شاہ اور دیگر حکام جن میں ڈپٹی ڈائریکٹریوتھ طارق محمود، عزیز اﷲ، نعمت اﷲ، جمشید بلوچ، سلیم رضا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15 جنوری کو ہی لوگو کی رونمائی ہوگی جس کے ساتھ باضابطہ ٹرائلز شروع ہوں گے جن میں ڈویژنل مقابلوں کے لئے ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا ڈویژنل مقابلے سات ہفتے جاری رہیں گے جن کی فاتح ٹیموں کے درمیان پشاور میں صوبائی سطح کے مقابلے کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل سطح پر مرد کھلاڑی15 گیمز فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، والی بال، سکواش، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس،ٹینس، اتھلیٹکس، جمناسٹک، جوڈو، کراٹے، ریسلنگ، کبڈی، رسہ کشی، خواتین کھلاڑی 13 گیمز کرکٹ، نیٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، والی بال، سکواش، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، اتھلیٹکس، بیس بال، جوڈو، ہینڈ بال، رسہ کشی میں حصہ لیں گے۔