رائل مارکیٹنگ پاکستان پولو کپ، ماسٹر پینٹس بلیک اور آرمی کی جیت

رائل مارکیٹنگ پاکستان پولو کپ، ماسٹر پینٹس بلیک اور آرمی کی جیت

لاہور (سپورٹس رپورٹر) رائل مارکیٹنگ پاکستان پولو کپ کے پہلے روز پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس بلیک نے اولمپیاء کو 9۔4 سے جبکہ آرمی نے بی بی جے پائپ کو آدھے گول سے ہر ا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں رائل مارکیٹنگ پاکستان پولو کپ 2018ء4 کے پہلے دن کے میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک اچھی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران احمد نواز ٹوانہ، عمر نیازی، جواد جمیل ملک، ثاقب خان خاکوانی، سیکرٹری کرنل (ر) شعیب آفتاب ، ممبرز اور فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ آ ج دوپہر بارہ بجے ڈائمنڈ پینٹس کا ماسٹرپینٹس /ای ایف یو انشورنس سے ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی