پاکستان کیخلاف آج میچ کے لئے ٹیم کی بھرپور تیاری ہے،کپتان نیپالی ٹیم

پاکستان کیخلاف آج میچ کے لئے ٹیم کی بھرپور تیاری ہے،کپتان نیپالی ٹیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) نیپال کی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر درگاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور نیپال کے مابین آج گوجرانوالہ میں ہونے والے میچ کے لئے ہماری ٹیم کی بھرپور تیاری ہے اور اس میچ کو جیتنے کے لئے پوری کوشش کریں گے ۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ میں ہر ٹیم جیتنے کے لئے آئی ہے اور ہماری بھی خواہش ہے کہ ہم ورلڈ کپ جیت کر وطن واپس جائیں تاہم پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں فیورٹ ہیں ۔اگر پاکستان کے ساتھ بھارت کی ٹیم فائنل میں پہنچی تو وہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں فائنل کھیلنے نہیں آئے گی ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی ٹیم کو کھیل کے وسیع تر مفاد میں قذافی سٹیڈیم بھی میچز کھیلنے چاہئے ۔