کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا معین خان اکیڈمی کا دورہ
کراچی (اے پی پی) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے معین خان اکیڈمی ڈی ایچ اے کا دورہ کیا۔کور کمانڈر نے اکیڈمی میں نو تعمیر شدہ کلب ہاؤ س کی بلڈنگ کا افتتاح کیا۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کلب ہاؤس انڈور گیمز کی جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔
کور کمانڈر نے ڈی ایچ اے کی کھیلوں کے لئے سرگرمیوں کے فروغ میں کردار کو سراہا۔ بعد ازاں کور کمانڈر کو اکیڈمی میں زیرِ تربیت کرکٹرز کو کوچنگ کی دستیاب سہولیات سے متعلق آگاہ کیاگیا۔ کور کمانڈر نے معین خان اکیڈمی کی کرکٹ کے لئے خدمات کی تعریف کی۔ اس موقع پر کھیلوں کی معروف شخصیات جاوید میانداد، معین خان، شعیب محمد، جہانگیر خان ، اصلاح الدین ،محمد شاہد، نسیم حمیداور ٹی وی آرٹسٹ فہد مصطفی بھی موجود تھے۔