پاکستان نے 10 سال بعد نیزہ بازی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان نے 10 سال بعد نیزہ بازی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

  

ٹام ورتھ(نیٹ نیوز)پاکستان نے 10 سال بعد نیزہ بازی کے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ساتھ ویلز کے شہر ٹام ورتھ میں جاری کوالیفائنگ رانڈ میں پاکستان ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے 10 سال بعد نیزہ بازی کے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا۔پاکستان نے لیمن کٹنگ اور رنگ پاسنگ کے علاوہ انڈین فائل کیٹگری میں بھی گولڈ میڈل جیتا جبکہ لانس اور سارڈ مقابلوں میں چاندی کے تمغے اپنے نام کیے۔کوالیفائنگ رانڈ میں بھارت ،آسٹریلیا، پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیموں نے شرکت کی۔پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا جو ستمبر میں روس میں ہوگا۔پاکستان کی پانچ رکنی ٹیم میں نگار حسین، ناصر گانچی، فاضل احمد، عرفان محمود اور راشد وڑائچ شامل تھے۔پاکستان ٹیم کے کپتان نگار حسین پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -