گھرکے شیرکیپ ٹاؤن میں ڈھیر،جنوبی افریقہ پہلا ٹیسٹ 72رنز سے جیت گیا

گھرکے شیرکیپ ٹاؤن میں ڈھیر،جنوبی افریقہ پہلا ٹیسٹ 72رنز سے جیت گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاؤن (نیٹ نیوز)جنوبی افریقہ نے بھارت کوتین میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 72رنز سے شکست دے دیتے ہوئے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔کیپ ٹاؤن میں ٹیسٹ میچ میں کھیل کے چوتھے دن کا آغازساؤتھ افریقہ نے 2وکٹوں کے نقصان پر 65رنز سے دوربارہ کیا تو ان کی تیسری وکٹ66رنز پر گری جب ہاشم آملہ 4رنز بنا کرآؤٹ ہوگئے ،82کے مجموعے پر کگیسو ربدا5رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ،ساؤتھ افریقہ کی وکٹوں کے گرنے کا یہ سلسلہ 130پر ختم ہوگیااور مہمان ٹیم کو جیتنے کے لئے 208رنز کا ہدف دیا۔ان کی اننگ میں اے بی ڈیویلرزکے 35،ایڈان مرکرام کے 34اور ڈین ایلگر کے 25رنز نمایاں ہیں،ان کی ٹیم میں 7کھلاڑی ایسے رہے جو ڈبل فگر میں شامل نہیں ہو سکے۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا،محمد شامی نے 3,3جبکہ ہردیک پانڈیااور بھونیش کمار نے 2,2وکٹیں حصے آئی۔ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 135رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی ،روی چندرن اشوین نے ان کی جانب سے سب سے زیادہ 37رنز نمایاں ہیں ،جبکہ کپتان ویرات کوہلی کے 28رنز نمایاں ہیں۔ساؤتھ افریقہ کی جانب سے ورنن پھلیندر سب سے کامیاب باؤلر رہے جہنوں نے 6وکٹیں حاصل کیں،جبکہ مورنی مورکل اور کگیسو ربدانے 2,2وکٹیں حاصل کی۔