مفکراحرارچودھری افضل حق ؒ کے ’’یوم وفات‘‘کے حوالے سے اجلاس

مفکراحرارچودھری افضل حق ؒ کے ’’یوم وفات‘‘کے حوالے سے اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)مفکراحرارچودھری افضل حق ؒ کے ’’یوم وفات‘‘کے حوالے سے مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ،عبداللطیف خالد چیمہ ،ڈاکٹر شاہد کاشمیری ،میاں محمد اویس ،مولانا تنویرالحسن احرار،ڈاکٹرمحمد آصف،قاری محمد قاسم اورمحمد قاسم خالد نے کہا ہے کہ چودھری افضل حق سیاسی ومعاشی،مساوات کے علمبردار تھے۔ ،انہوں نے کہا کہ پسے ہوئے طبقات کی محرومیوں کو دور کیے بغیر ملک میں استحکام اور معاشرے میں بغاوت ختم نہیں ہوسکتی ۔علاوہ ازیں دفتر احرارلاہور میں چودھری افضل حق کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔