نواز شریف ججز اور فوج کے خلاف زہر اگلنے سے باز نہیں آ رہے،یاسمین راشد

نواز شریف ججز اور فوج کے خلاف زہر اگلنے سے باز نہیں آ رہے،یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نوازشریف کو جھوٹ بولنے ، اثاثے چھپانے پر سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے نا اہل کیا ہے جبکہ نواز شریف مسلسل ججز اور فوج کے خلاف مسلسل زہر اگلنے سے باز نہیں آ رہے، پی ٹی آئی اور چئیرمین عمران خان پر تنقید کرنے والے نوازشریف اپنے گریبان میں جھانکیں ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست ایک کھلی کتاب کی طرح ہے ،کرپٹ اور بد دیانت شخص پارٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا (ن) لیگ آئین کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے ،نواز شریف کا رونا دھونا مقدر میں لکھا جا چکا ہے ، چیخنا چلانا نواز شریف کو جیل جانے سے نہیں روک سکتا۔
، انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جس نے کہا کہ جہاں جس احتساب سے نواز شریف گزرے گا میں بھی وہی سے گزروں گا ، نواز شریف کے بیٹے مفرور ہے شریف خاندان میں اور الطاف حسین میں کیا فرق ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو باعزت مقام پردیکھنا ہے تو ہمیں سوچ بدلنی ہو گی ، اگر نواز شریف والا ارادہ رہے گا تو پاکستان کی ساکھ دنیا میں خراب ہو گی ، ہم ایٹمی ملک ہونے کے باوجود بھی دنیا میں با عزت مقام حاصل نہیں کر سکے جو قرض کی شکل میں بھیک مانگتا ہے وہ برابری کی سطح پر نہیں آ سکتا تو ایسے حالات میں ڈو مور کا مطالبہ ہی کیا جاتا ہے ان گھمبیر حالات سے صرف عمران خا ن ہی نکال سکتے ہے ہم اس لیڈر کے ساتھ ہے جس کا دامن صاف ہے