سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ڈوڈی پیر سلطان کا مطالعاتی دورہ ایوان کارکنان

سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ڈوڈی پیر سلطان کا مطالعاتی دورہ ایوان کارکنان

  

لاہور(پ ر)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ ڈوڈی پیر سلطان پورہ‘ جناح پارک‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہوراور حمزہ گرائمر سکول‘ لیاقت آباد کوٹ لکھپت‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے جامعہ رحیمیہ ماڈل سکول مناواں ‘گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول‘ سوتر ملز نزد جی ٹی روڈ‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ درس بڑے میاں‘مغلپورہ ،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ شاد باغ ودیگر کا وزٹ کیا۔

‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ چاہ میراں کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد567تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -