ادارو ں کو مضبوط بنانے کے بجائے کمزور کیا جارہا ہے،عاطف رفیق

ادارو ں کو مضبوط بنانے کے بجائے کمزور کیا جارہا ہے،عاطف رفیق

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری عاطف رفیق نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے حکمران خود ہی ملک کو نقصان پہنچانے کے لئے کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے سابق وزیراعظم نواز شریف کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے اور اب انکا سیاسی مستقبل تاریک ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارو ں کو مضبوط بنانے کے بجائے کمزور کیا جارہا ہے اور غریب عوام کی خدمت کرنے کے بجائے صرف اپنی تجوریاں بھری جارہی ہیں ملک کا حکمرانوں نے دیوالیہ نکال کر رکھ دیا ہے ملک کو درپیش چیلنجز کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہے ۔

،بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے والے نواز شریف نے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے اور اب بھی وہ اپنے جلسوں میں کھلم کھلا قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا کر پاکستان کے دشمنوں کو خوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -