انتشار کی سیاست کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں،پیر اشرف

انتشار کی سیاست کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں،پیر اشرف

  

فیروز والہ (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ ملکی تقدیر سے کھیلنے اور انتشار کی سیاست کرنے والے ملک اور قوم سے مخلص نہیں ہیں جس طرح موجودہ حکومت نے ترقیاتی کام کروائے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جب بھی اقتدار سنبھالا سازشی عناصر نے شریف برادران کے خلاف سازشوں کا جال بننا شروع کر دیا ان خیالات کا اظہار لاہور روڈ کی آبادی مدینہ کالونی اور گالو میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فخر الحسن بھٹی ، وقار الحسن بھٹی ، ملک کاشف علی، چوہدری شہباز احمد گجر، ڈاکٹر محمد نعیم ملک اور محمد سرور کے علاوہ دیگر ارکان بھی موجود تھے ایم پی اے پیر محمد اشرف رسول نے کہا پی ٹی آئی کے کام عوام کے سامنے ہیں مخالفین دھرنوں اور الزام تلاشی کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے مخالفین مسلم لیگ (ن) کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی بڑی کامیابی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -