اعظم کلاتھ مارکیٹ بورڈ کی تقریب حلف برداری

اعظم کلاتھ مارکیٹ بورڈ کی تقریب حلف برداری

لاہور ( پ ر) اعظم کلاتھ مارکیٹ بورڈ میں حلف برادری کی تقریب منعقد ہوئی ۔ شیخ محمد حفیظ اعظم کلاتھ مارکیٹ بورڈ کے صدر اور شیخ محمد جاوید جنرل سیکرٹری سے انجمن تاجران لاہور کے صدر حاجی مجاہد مقصود بٹ اور مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالزاق ببر نے ان سے ان کے عہدوں کا حلف لیا ۔ تاجروں کی کثیر تعدا د میں شرکت ۔ اس موقع پر ملک زمان نصیب ، عمران حیدر، حاجی عبدالزاق ، مرز ا صغر علی ۔ اطہر علی ، محمد عنصر ۔ حاجی محمد عارف ملک اشرف ، ملک فیصل سعید ، شیخ رفیق ، حاجی محمد یونس ، شیخ محمد خالد ، ملک عرفان ودیگر بھی موجود تھے۔

ظہیر عباس ، محمد سلیم ، محمد ارشد ، محمد صدیق اور محمد الیاس نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر شیخ محمد حفیظ اور جنرل سیکرٹری شیخ محمد جاوید نے کہا کہ اعظم کلاتھ مارکیٹ بورڈ سے وابستہ تاجروں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیحات ہیں ۔

اعظم کلاتھ

مزید : میٹروپولیٹن 4