نواز شریف نے ہمیشہ اپنے مفاد کی جنگ لڑی،ڈاکٹر شاہدصدیق

نواز شریف نے ہمیشہ اپنے مفاد کی جنگ لڑی،ڈاکٹر شاہدصدیق

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف پنجا ب کے سر براہ میڈیا سیل و مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ اپنے مفاد کی جنگ لڑی عوام کا مقدمہ لڑا ہوتا تو آج یہ نہ کہتے کہ مجھے کیوں نکالا؟ نواز شریف نے کبھی عوام کو صاف پانی، تعلیم، صحت جیسے بنیادی حقوق کی فراہمی پر تحریک چلائی؟ اپنے دور اقتدار میں عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھنے والے کس منہ سے تحریک چلانے کا کہہ رہے ہیں؟ ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ پنجا ب حکومت کی ناقص اور نا انصافی پر مبنی پالیسیوں کے باعث صوبہ احتجاج گاہ بن چکا ہے، معذور، نا بینا افراد، طلبہ، اساتذہ، سرکاری ملازمین، کسان ، علماء سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگ اپنے جائز حقوق کیلئے سڑکوں پر ہیں۔

، کسان اپنی فصلیں جلانے پر مجبور ہیں، کبھی ملز مافیا تو کبھی ریاست انکے ساتھ ہاتھ کرتی ہے انہو ں نے مز ید کہاکہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے ادوار میں خوشحالی نہیں بلکہ کرپشن اور عوام کی بدحالی کا انڈیکس اوپر گیا ہے ، وفاقی وزراء اپنی اصل ذمہ داریا ں ادا کرنے کی بجائے کرپشن پر نکالے گئے شخص کے دفاع پر مامور ہیں۔ عمران خان کی جدوجہد سے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے اصل چہرے بے نقاب ہوئے ہیں اس لئے بے بنیاد پراپیگنڈا کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -