ختم نبوت کانفرنس کے حوالے سے اجلاس

ختم نبوت کانفرنس کے حوالے سے اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام 10مارچ کو منعقد ہونیوالی عظیم الشا ن ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں ختم نبوت علماء کنونشن جامع مسجد ربانی نشاط کالونی اورجامع مسجد مدنی اقبال ٹاؤن لاہورمیں وفاق المدارس العربیہ پاکستان لاہور ڈویژن مولنا مفتی عزیزالرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا۔



اجلاس میں مجلس کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،جے یو آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری مولانا حافظ محمداشرف گجر، مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے نائب امیرپیرمیاں رضوان نفیس ،مجلس لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانامحبوب الحسن طاہر،مولانا خالدمحمود،مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم ،مولاناغضنفر عزیز،مولانا قاضی شمس الحق،مولانا سعید وقار،حافط محمدطارق شاہ،مولانا محمدغازی،قاری محمدطیب مدنی،مولانا عبدالرحمن،تاجررہنمااجمل نیازی،قاری یاسین،قاری دوست محمد،مولانا خالد محمودتارڑسمیت کئی علماء نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولاناعزیزلرحمن ثانی نے کہا عقیدۂ ختم نبوت و ناموس رسالت کے خلاف سازشیں کر نے والے ہمیشہ ناکام ہو ئے اور رہتی دنیا تک ذلت و رسوائی ان کا مقدر ہے ، زندگی کے آخری سانس تک تحفظ ختم نبوت و نا موس رسالت کا تحفظ کرتے رہیں گے