نعیمین سپیکر کورس کی اختتامی تقریب آج ہوگی

نعیمین سپیکر کورس کی اختتامی تقریب آج ہوگی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)بزم نعیمیہ کے زیر اہتمام نعیمین سپیکر کورس کی اختتامی تقریب آج جامعہ نعیمیہ میں منعقد ہوگی جس میں ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی ،ممتاز ماہرین تعلیم پروفیسر لیاقت علی صدیقی اظہار خیال فرمائیں گے۔

ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق تقریب میں مولانا محبوب احمد چشتی ،ڈاکٹرسلیمان قادری،مفتی عمران حنفی،مفتی محمدہاشم رضوی،مفتی غلام مرتضیٰ نقشبندی،مولانا مسعود احمد سیالوی ، مولانا محب الرسول،مفتی مدنی،مولانا زبیر احمد،مولانا سعید احمدنقیبی،مولانا محمدسلیم نعیمی سمیت دیگر جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ اورطلباء کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4