ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی آفس کے باہر تعمیراتی کاموں سے دفتری معاملات ٹھپ

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی آفس کے باہر تعمیراتی کاموں سے دفتری معاملات ٹھپ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی آفس کے باہر ہال روڈ پر تعمیراتی کاموں کی وجہ سے افسران کو غائب ہونے کا بہانہ مل گیا ، دفتری معاملات ٹھپ ، سائلین پنشن ، تبادلوں اور دیگر کام کرانے کیلئے خوارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ہال روڈ پنجاب ایجوکیشن کمپلیکس میں کئی ہفتوں سے تعمیر ومرمت کا کام جاری ہے۔ تعمیراتی کام سست روی کا شکار ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کام ٹھپ پڑا ہے جبکہ افسران ایجوکیشن کمپلیکس سے غائب رہتے ہیں۔افسران کی عدم موجودگی کے باعث سائلین اپنے کام کرانے کیلئے رْل گئے۔ ایجوکیشن کمپلیکس میں دھول اور مٹی کے باعث افسران نے مستقل ڈیوٹی ٹائم میں بیٹھنا چھوڑ دیا ہے۔افسران کی غیرموجودگی سے پنشن اور تبادلوں کا کام رْکا ہوا ہے۔سائلین نے کہا ہے کہ افسران کی غیر موجودگی انکے لیے درد سر بنا ہوا ہے اور وہ اپنی پنشن ، تنخواہوں اور بحالی کیلئے بار بار ایجوکیشن کمپلیکس کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4