تحریک التوائے کار جمع

تحریک التوائے کار جمع

  

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پنجاب میں خاتون صوبائی محتسب کا ادارہ حکومتی عدم دلچسپی کا شکار ہے جہاں گزشتہ آٹھ اہ سے محتسب ہی موجود نہیں۔ ادارے کی دوسری خاتوں محتسب فرخندہ وسیم کی مدت ملازمت گزشتہ برس اپریل میں ختم ہو گئی تھی، تاہم آٹھ ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بوجود اہم ترین عہدے پر کوئی نئی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی۔

، علاوہ ازیں ادارے میں ڈائریکٹر آئی ٹی، کنسلٹنٹ اور سیکرٹری کی اہم ترین تین سیٹیں بھی خالی ہیں جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے ماہانہ فنڈنگ سے چلنے والے ادارے کی کارکردگی صفر ہو کر رہ گئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -