نجی سکولوں کیرجسٹریشن ، شہر بھر میں سہولت مراکز قائم کئے جائیں گے
نجی سکولوں کیرجسٹریشن ، شہر بھر میں سہولت مراکز قائم کئے جائیں گے
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سکول ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے پرائیوٹ سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے شہر میں 34 سہولت سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ، پرائیوٹ سکول متعلقہ زون میں قائم سہولت سنٹر سے سکول کی رجسٹریشن کراسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق نئے سہولت مراکز بننے سے پرائیوٹ سکول مالکان کو سکول کی رجسٹریشن کیلئے اتھارٹی کے آفس نہیں جانا پڑے گا۔ پرائیوٹ سکول متعلقہ زون میں قائم سہولت سنٹر سے سکول کی رجسٹریشن کراسکیں گے۔سہولت سنٹر کا سربراہ متعلقہ سکول کا ہیڈ ماسٹر ہوگا۔ سہولت سنٹر میں زونل ہیڈ، فی میل ہیڈ ٹیچراور ڈپٹی ڈی ای او پرائیوٹ سکولوں کی رجسٹریشن کریں گے۔ سکول رجسٹریشن کی منظوری چیئرمین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی دے گا۔سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سہولت سنٹر قائم کرنے کا مقصد تعلیم کو فروغ دینا ہے۔اس حوالے سے تعلیمی ماہرین نے کہا ہے کہ سہولت مراکز بننے سے سکولوں کی رجسٹریشن کا عمل بہتر ہو گااور زیادہ سے زیادہ سکولوں کی رجسٹریشن یقینی بن سکے گی،ماہرین نے مزید کہا کہ ماضی میں رجسٹریشن کے لئے اتھاٹی کے آفس میں جانے کی وجہ سے سکول سربراہ سستی برتتے تھے۔