عوام موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے مایوس ہو چکے ہیں،افنان صادق
لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے رہنما افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ عوام موجودہ حکومت کی پالیسوں سے مایوس ہو چکے ہیں اور وہ پیپلزپارٹی کی قیادت سے امیدیں لگائے ہوئے ہیں کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی ہی عوام کو مشکلات سے نجات دلائے گی ، آصف علی زرداری ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہیں ، ہر سیاستدان ان سے ملنے کی خواہش رکھتا ہے ،آصف علی زرداری نے ملک کی ترقی کے لئے ریکارڈ کام کیا ہے،،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں اور جمہوری نظام کو استحکام بخشا ہے۔ ، عوام اب پھر آصف علی زرداری کی طرف دیکھ رہے ہیں اور وہی ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔
، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کئے ہیں، عوام اس جماعت کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کیا نون لیگ کو علم نہیں کہ جنگلہ بس اور اورنج لائن ٹرین سمیت پنجاب کے تمام منصوبے کرپشن اور لوٹ مار کی کھلی داستان ہیں جن کا جواب نواز لیگ کو ضرور دینا ہوگا عوام بخوبی جانتے ہیں کہ پنجاب حکومت کی ہر کمپنی کرپشن میں ملوث ہے عدالتوں میں کیس شروع ہو چکے ہیں اور اب ان کے پاس فرار ہونے کاکوئی راستہ نہیں بچا ، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ چوروں اور لٹیروں کا ٹھکانہ جیل ہو گا دھاندلی کی پیدوار نواز لیگ کا ہر چمچہ بڑی سے بڑی گیدڑ بھبھکی لگانے کی کوشش کرتا ہے لیکن اب ان کا کوئی بس نہیں چلے گا اور کیے کا ہر حال میں حساب دینا ہوگا۔